• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت کم ہونے کا اثر پاکستان میں بھی رہا اور ایک تولہ سونے کی قدر میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 9 سو روپے کم ہوکر ایک لاکھ 9 ہزار 7 سو روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 سو 86 روپے کم ہوکر 94 ہزار 50 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 8 سو 56 روپے ہے۔

تازہ ترین