• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔

آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پیش کئے جانے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 600 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 986 رہی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر 421 پوائنٹس اضافے سے 48726 پوائنٹس پر رہا۔

آج شیئرز بازار میں ایک ارب 21 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 42 ارب 85 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے بڑھ کر 8457 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین