سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لیے رکن سندھ اسمبلی اور خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ نیب سکھر کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیٹے و رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ دنوں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فرخ شاہ 3 روز میں احتساب عدالت سکھر میں گرفتاری دیں۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فرخ شاہ نے تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دی۔