• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ اندیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کے لیے جانے والے یہ تینوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر ڈیوڈ ملر نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل کا سفر شاندار رہا، زلمی فیملی کی طرح ہے، اچھا وقت گزرا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے مزید کہا کہ پشاور زلمی مینجمنٹ نے فیملی کی طرح ٹیم کا ماحول رکھا ہے، نیشنل ڈیوٹی کے لیے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا، ان حالات میں فیملی سے دور فینز کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے۔

تازہ ترین