اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں 8ارب کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زردای اور مشتاق احمدکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئےجبکہ ملزمان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا،عدالت نےعدالتی عملہ سےکہاکہ ملزمان کو پیشی کے سمن بھیج دیں،جس پر ملزمان کو طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے سماعت29 جون تک ملتوی کردی گئی۔