• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے انخلا، نیٹو نے قطر سے فوجی اڈے مانگ لئے

کراچی (نیوز ڈیسک) نیٹو نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کیلئے قطر سے فوجی اڈے مانگ لئے ہیں ، نیٹو ذرائع کے مطابق ان اڈوں کو افغان فورسز کی تربیت کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے ، قطر کیساتھ بات چیت جاری ہے ، نیٹو کمان کے تحت کام کرنے والے سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان سے انخلا کے بعد محفوظ اڈے فراہم کرنے کے لیے نیٹو نے قطر سے رابطہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے تین سینئر مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان اڈوں کو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغان سپیشل فورسز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔دو عشروں پر محیط اس جنگ کے بعد افغانستان میں نیٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ مشن میں شامل 36 ممالک کی افواج 11 ستمبر تک امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ افغانستان سے واپسی کے لیے تیار ہیں۔کابل میں موجود مغربی افواج کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق: ’ہم فوج کے سینئر ارکان کے لیے خصوصی تربیت گاہ بنانے قائم کرنے کے لیے قطر میں ایک اڈے کی نشاندہی کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔‘مذکورہ عہدیدار، جو افغانستان میں موجود امریکی قیادت میں نیٹو اتحاد کا حصہ ہیں۔


تازہ ترین