پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں کو رونا ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کو خدما ت کی فراہمی پر پابندی عائد، فیصلے کا اطلاق انتقالات اراضی، ڈومیسائل ، اسلحہ لائسنس، این او سی،رجسٹری، فرد اجراء، شکایات اور دیگر سروسز پر ہو گا،اب شہریوں کو ضلعی انتظامیہ سے متعلق خدمات کے حصول کے لئے کورونا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے اعلامیہ جاری کردیا ۔، اعلامیہ کے مطابق ،پشاور کے شہریوں کو ضلعی انتظامیہ سے متعلق خدمات کے حصول کے لئے کورونا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع پشاور میں کورونا ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کو ہر قسم کی خدمات پر پابندی عائد کر دی ہے، اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق انتقالات اراضی، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، اسلحہ لائسنس، این او سی،رجسٹری، فرد اجراء،درخواست، شکایات اور دیگر سروسز پر ہوگا، اعلامیہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام محکموں، ضلع افسران سمیت متعلقہ برانچز کے سربراہان کو فوری عملدرآمد کے لئے حکم نامہ جاری کردیا ہے، اعلامیہ کے مطابق اب شہریوں کو ضلعی انتظامیہ سے متعلق کسی بھی قسم کی خدمات کے حصول کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ یا کورونا ویکسین سے متعلق موبائل پیغام دکھانا ہوگا ۔