• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے شہر سکھرکے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔

کتوں کے کاٹنے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال لائے گئے تمام متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا کر طبی امداد دے دی گئی ہے۔

کتوں کے کاٹنے کے واقعات سکھر کے علاقوں بندر روڈ، ٹکر محلہ، نیم کی چاڑی اور منارہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے۔

تازہ ترین