• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی نے کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا چارج سنبھال لیا

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کیلئے موسیقار زلفی پروڈیوسر بن گئے، گزشتہ سیزن روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا۔

گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے زلفی کے کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوس کرنے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔

ٹوئٹر پر مختصر ٹوئٹ میں زلفی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’شروع کریں؟‘

اس ٹوئٹ پر معروف موسیقار زلفی نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔


زلفی نے اپنے انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں سے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، اس پوسٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا استعمال بھی کیا۔

واضح رہے کہ روحیل حیات نے مارچ میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین