• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے وزیر اعظم عمران  خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کے لیے دعا کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں اور آئے دن اپنے یادگار بیتے لمحوں کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں اور ان لمحات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے آرکائیو میں بہت سی یادیں محفوظ ہیں۔

کچھ گھنٹے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے والدین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کافی چھوٹے ہیں اور اپنی والدہ، والد اور بہنوں کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمرا ن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مرحوم والدین کے حق میں دعا بھی کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے کیپشن میں ایک قرآنی آیت لکھی گئی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’پروردگار، اِن پر ( میرے والدین پر) رحم فرما جس طرح اِنہوں نے( میرے والدین نے ) رحمت و شفقت کے ساتھ میرے بچپن میں مجھے پالا تھا۔‘

تازہ ترین