• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے بہت پچھتایا، آغا علی

اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرے بےوفا‘ میں ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرکے شدید پچھتائے ہیں۔


آغا نے کہا کہ ان کے ساتھ کچھ نجی مسائل بھی تھے جس کا وہ تذکرہ نہیں کریں گے۔

اداکار نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ناصرف ایک تلخ تجربہ تھا بلکہ اس ڈرامے کی شُوٹنگ کا وقت بھی بہت سخت تھا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے بے وفا‘ میں آغا علی کے ساتھ سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ 2018 میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔

تازہ ترین