• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پیٹرول لیوی ختم کرنے کی دعویدار تھی، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حکومت میں آ کر پیٹرول لیوی ختم کرنے کے دعویدار تھے۔

شیری رحمٰن نے وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اب پیٹرول لیوی کی مد میں 610 ارب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نا ماننے کا دعویٰ، دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کو ’رشوت‘ کہتے تھے، اس سال اپنے ناراض ارکان میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ بانٹے گئے۔

تازہ ترین