• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن پیوٹن ملاقات میں کسی ٹھوس ڈیل کا امکان نہیں

روسی صدر پیوٹن کے فارن پالیسی ایڈوائزر یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی روسی صدر سے ملاقات میں کسی ٹھوس ڈیل کا امکان نہیں تاہم یہ ملاقات فائدہ مند ضرور ہوسکتی ہے۔

روسی صدر پیوٹن کے فارن پالیسی ایڈوائزر یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ بائیڈن پیوٹن ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جوبائیڈن اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کا ایجنڈا وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر کے ساتھ ٹیلی فون کال پر طے کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جوہری استحکام، موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی اور قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو ایجنڈےمیں شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کل جنیوا میں ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین