• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے، ڈاکٹر توصیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سید طاہر علی اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے یونیورسٹی کے چانسلر اورصدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کریں تاکہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کا انتخاب کیا جاسکے۔ یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی حکم امتناء کے خاتمے کے بعد گذشتہ ماہ تلاش کمیٹی اپنا کام مکمل کر کے پانچ ناموں کی منظوری دے چکی ہے۔یونیورسٹی گذشتہ ڈیڑھ برس سے عبوری انتظام کے تحت چلائی جار ہی ہے جس کی وجہ سےیونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور میں نئے بحران پیدا ہو رہےہیں۔ مستقل وائس چانسلر کے تقرر سے یونیورسٹی میں استحکام پیدا ہوگا۔

تازہ ترین