• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک برآمدکنندگان کیلئے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی پر رضا مندی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر امور تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان کی سہولت کے لئے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے ایمیزون‘ علی بابا اور ای بے جسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ کاروبار میں آسانی ہوگی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین