• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چھپانے پر گرفتاری ، FBR کا مجوزہ قانون تاجروں نے مسترد کردیا

کراچی(نیوزایجنسی)صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے وفاقی بجٹ2021-22 کے سیکشن203A کو مسترد کیا ہے۔

ایف بی آر کے مجوزہ قانون کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے اسسٹنٹ کمشنرز آمدنی چھپانے پر محض شک کی بنیاد پر کسی بھی شخص کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ 

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ایک سول معاملہ ہے اور اسے کسی کریمنل معاملے کے طور پر نہیں لیاجاسکتا ۔

مزید برآں ، تاریخی لحاظ سے بھی یہ ہمیشہ ایک سول معاملہ ہی رہا ہے۔ سیکشن 203A کاروبار، صنعت اور تجارتی برادری کو ہراساں کرنے کے دروازے کھولتا ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پہلے سے جاری کاروباری برا دری کو ہراساں کرنے کی ہزاروں شکایات میں سیکشن 203A مزید اضا فہ کرے گا ۔

تازہ ترین