راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سزائےموت اور عمر قید کے دوملزم بری جبکہ ایک کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ملزمان محمد علی،تیمور حسین اور صدف مبین کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے کی۔جن پر مسرت حسین کو چھری اور ہتھوڑے سے قتل کرنے کا الزام میں تھانہ واہ کینٹ نے مقدمہ درج کیا تھا۔ماتحت عدالت نے محمد علی اور تیمور حسین کو سزائے موت جبکہ صدف مبین کو عمر قید کا حکم سنایا تھا۔عدالت عالیہ نے محمد علی کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی جبکہ باقی ملزمان کو بری کردیا۔