• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد امت کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،کل مسالک علماءبورڈ

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)کل مسالک علماءبورڈ کا اجلاس مجلس وحدت المسلمین کی میزبانی میں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا،جس میں چیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا عاصم مخدوم،صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ عبداالخالق اسدی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید محمود غزنوی، الحاج محمد شفیق بٹ، مولانا فداءالرحمن حیدری،علامہ محمد حسین گولڑوی ودیگر نے شرکت کی۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب متحد ہیں۔اتحاد امت کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اتحاد امت کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا فریضہ ہے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے مواقع پیدا کرنے ہونگے ۔
تازہ ترین