• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کا نرسوں کی 30 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے نرسوں کی 30 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔چارج نرسز/سٹاف نرسز گریڈ 16 کی ان آسامیوں پر بھرتی ایڈہاک بنیادوں پر کی جائے گی جسکے لئے 30 جون تک ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی(محکمہ صحت)دفتر میں درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ انٹرویوز 7جولائی کو ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی سربراہی میں انکے دفتر میں ہوں گے۔
تازہ ترین