• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے: فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ کا ماحول پیدا کرنےکا کریڈٹ اپوزیشن کو دے دیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدم برداشت بڑھ گیا ہے جو قطعاً ٹھیک نہیں، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،گالم گلوچ کا ماحول پیدا کرنےکا کریڈٹ اپوزیشن کوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کچھ اور طے ہوتا ہےاور پارلیمان کے اندر کچھ اور ہوتا ہے، اپوزیشن نے پہلے دن سے شوروغُل مچا رکھا ہے، انہیں ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کبھی بھی کسی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی نہیں کی جاتی، ہم نے نواز شریف کی پانامہ پر اسمبلی میں (جھوٹی) تقریر بھی نہایت خاموشی سے سنی تھی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب جب اسمبلی میں تقریر کی، اپوزیشن نے بھرپور ہنگامہ آرائی برپا کی، یہ چھوئی موئی اپوزیشن ہے، تعمیری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں گالم گلوچ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس قسم کے رویے کسی صورت زیب نہیں دیتے، خواتین کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ نون لیگ کی طرف سے خواتین اراکین کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔

تازہ ترین