• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل احمد کے بیٹے بھی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں

پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے بھی شوبز انڈسٹری میں انٹری دے کر کامیابی سے ایک ڈرامہ کرلیا ہے۔

ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں فریال محمود کے مقابل جاندار اداکاری کی۔

سہیل احمد المعروف عزیزی اسٹیج اور ٹی وی اداکار بھی ہیں۔ سہیل احمد برجستہ مکالموں کی ادائیگی میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں۔

حمزہ سہیل نے 2019  میں لندن کی ایک یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی، اعلیٰ تعلیم کیلئے دوبارہ لندن نہیں جاسکے کیونکہ  ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی والد جیسا بننا چاہتے تھے تاہم انہیں تعلیم پر دھیان دینے کا کہا گیا۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ جب میں نے ایک کامیاب ڈرامہ کرلیا تو والدین  مجھے مزید محنت کرنے کا ہی کہتے ہیں، وہ سراہنے میں تھوڑا کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

تازہ ترین