• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ روحیل اصغر نے پنجاب کے عوام کی توہین کی، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے پنجاب کے عوام کی توہین کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں عثمان ڈار، ن لیگ کے طلال چوہدری، اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے شرکت کی۔

عثمان ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو گالیاں نہیں دینی چاہئیں، اسمبلی میں جو کچھ ہوا غلط ہوا، سب ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ روحیل اصغر نے پنجاب کے عوام کی توہین کی، وہ عوام کی توہین پر معافی مانگیں۔

پروگرام کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ جو کتاب اپوزیشن لیڈر کو لگے گی وہی کتاب عمران خان کو لگے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج جیسا کرے گی کل ویسا ہی بھرے گی۔

ن لیگی رہنما نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر بھی جانبداری کا الزام لگایا اور کہا کہ انہوں نے انصاف نہیں کیا صرف مخصوص لوگوں کو نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید