امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قوم کی حقیقی ترجمانی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نےقومی اسمبلی کی کل کی ہنگامہ آرائی پر ارکان پارلیمان پھر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوام کا احساس ہو تو اسمبلیاں میدان جنگ میں تبدیل نہ ہوں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہاکہ حکومت نے تین سالوں میں عوام کو پریشانی کے سو کچھ نہیں دے سکی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ کے دو دن بعد ہی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔