• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ میری والدہ ہیں، نئی گرل فرینڈ نہیں، کرسچن بیٹزمین

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وی لاگر کرسچن بیٹزمین نے اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر کی وضاحت دے دی۔کرسچن نے پاکستان سے جرمنی واپس جانے کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر مداحوں نے کمنٹس کیے۔چند صارفین نے وی لاگر کی والدہ کو ان کی گرل فرینڈ بنادیا جب کہ کچھ نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی جلدی کرسچن نے نئی لڑکی بھی منتخب کرلی۔کرسچن بیٹزمین نے اس حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ میری والدہ ہیں، نئی گرل فرینڈ نہیں۔ وی لاگر نے ساتھ ہی ہنسنے والے ایموجی بھی بنائے جس سے ظاہر تھا کہ وہ ان تبصروں سے محظوظ ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے کرسچن کی ماں کو ان سے زیادہ جوان اور خوبصورت قرار دیا۔خیال رہے کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور کرسچن بیٹزمین کی منگنی ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ زویا کی جانب سے ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین