• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، نشے کے عادی پولیس افسران کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی پولیس اصلاحات سے متعلق سفارشات کی روشنی میں آئی جی پولیس پنجاب نے پنجاب پولیس میں نشے کے عادی پولیس افسران کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ آئندہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس انسپکٹروں کو نہ تو کسی تھانہ کا ایس ایچ او تعینات کیا جائے اور نہ ہی انہیں تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا جائے۔ آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے صوبے بھر کے تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مل کر اضلاع میں واقع خصوصی لیبارٹریوں کے ذریعے پولیس افسران کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے اور شراب کے نشے کے عادی پولیس افسران کی فہرستیں مرتب کر کے انہیں بھجوائی جائیں۔

تازہ ترین