• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

875 ایکڑ زمین 20 برس گزرنے کے بعد بھی الاٹیز کے حوالے نہیں کی گئی

کراچی (اسد ابن حسن) ایک حساس ادارے نے کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی یونین لمیٹڈ (کے سی ایچ ایس یو ایل) میں دو ارب روپے کی خوردبرد کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو روانہ کردی ہے،875 ایکڑ زمین 20برس گزرنے کے بعد بھی الاٹیز کے حوالے نہیں کی گئی۔دستاویزات کے مطابق 20برس قبل کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی یونین لمیٹڈ کے 24 ممبران نے 875 ایکڑ زمین خریدنے کیلئے 2ارب روپے حوالے کیے جس کے بعد ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آدھی رقم وصول کرنے کے بعد تیسر ٹاؤن میں 875 ایکڑ زمین مختص کردی (جبکہ یونین نے پوری رقم وصول کرلی تھی) مگر حیرت انگیز طور پر 20برس گزرنے کے بعد اس قطعہ اراضی کی قیمت 9ارب سے تجاوز کر گئی ہے مگر یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ 2 ارب روپے کہاں گئے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ مختص زمین کا کیا ہوا۔

تازہ ترین