اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تقریب میں دوسری بار شریک ہو کر پولیس کو عزت دی ہے،اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے وزیراعظم کاکچھ نہیں بگاڑسکتی۔
اسلام آباد میں ایک کے سوا تمام ناکے ختم کر دیئے گئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی سیف سٹی ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پرخطاب کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔
اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے،عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلگوں میں کچرا ہے ۔ وزیر داخلہ نے بتایاکہ ای پاسپورٹ شروع کیا جارہاہے ۔