• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے، سکیورٹی اہلکار زخمی

راولپنڈی(راحت منیر)لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی خوفناک حادثے میں بال بال بچ گے۔حادثے میں سکواڈ کی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق بدھ کو نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سکواڈ کے ہمراہ مری میں میٹنگ کرکے واپس آرہے تھے۔راستے میں بارش کے باعث سکواڈ والی گاڑی بریک لگاتے ہوئےپھسل گئی۔جسٹس امیر بھٹی کے ڈرائیور نے بھی بریک لگائے تو گاڑی بے قابو ہوگئی۔

تازہ ترین