اسلام آباد( جنگ نیوز)ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت کے بعد و فاقی حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت سندھ اور پنجاب کو مزید خوراکیں فراہم کردیں۔خیال رہےکہ ملک کے مختلف کورونا ویکسی نیشن مراکز میں چینی اور یورپی ویکسین کی قلت ہوگئی تھی جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر سندھ کو ایک لاکھ اور پنجاب کو 50 ہزار خوراکیں فراہم کردی ہیں۔