اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری افغان قیادت کیساتھ انڈراسٹینڈنگ ہو چکی ہے کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین تیسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ایک بیان میں وزیرخارجہ نےکہا کہ ہم امن اور استحکام کیساتھ کھڑے ہیں،دنیا آج افغانستان میں قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کو سراہ رہی ہے۔