• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے معاشرتی امن میں بگاڑ پیدا کرنے والے ہر فعل سے روکا ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی کی سربراہی میں ملک میروائس خان کاسی‘ حاجی اخترمحمدترکئی عرف حاجی شیرحاجی محمدحسین کاکڑحاجی عبیداللہ کاکڑ کی کوششوں سے حاجی عبیداللہ شکرزئی اور عبدالمنان مشوانی کے خاندانوں کے درمیان تصفیہ کرادیاگیا ۔دونوں فریق ایک دوسرے سے بغل گیرہوکرشیروشکر ہوگئے۔ تصفیہ کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی حاجی شیرترہ کئی ملک میروائس کاسی حاجی محمدحسین حاجی عبیداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہمیشہ صلح و امن اور سلامتی کی دعوت دیتا ہے اسلام کی تعلیمات کا مقصد وحید یہی ہے کہ بندہ کا تعلق رب سے مضبوط و مستحکم ہوجائے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب بندے آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات کو استوار کرلیں صلح کو دین اسلام میں بڑی اہمیت دی گئی ہے دشمنیوں، کدورتوں اور نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کرے دین اسلام نے انسانی حقوق تلف کرنے اور معاشرتی امن میں بگاڑ پیدا کرنے والے ہر فعل سے روکا ہے انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل میں علمائےکرام اور قومی مشران کا کردارناگزیر ہے۔
تازہ ترین