• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کے ساتھ جھگڑے پر شاہین آفریدی کو پچھتاوا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جھگڑے پر اب شاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے سابق کپتان کے ساتھ ہوئے جھگڑے پر لب کشائی کردی۔ 

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کے درمیان نوک جھونک جھگڑے تک پہنچ گئی۔ 

ایسے میں ساتھی کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائرز نے معاملے کو رفع دفع کروایا۔ 

اس حوالے سے سرفراز احمد کا موقف سامنے آچکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر جو باتیں ہو رہی ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے۔

تاہم اب شاہین آفریدی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔ 

انھوں نے لکھا کہ سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ 

شاہین کا کہنا تھا کہ اس دن جو کچھ ہوا وہ اس موقع کی گرما گرمی تھی۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینیئرز کی عزت کی ہے اور میں سرفراز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتا ہوں۔ 


تازہ ترین