• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈکی گئی، جس کا مرکز مینگورہ سے 20 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفرآباد، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین