• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: انگین التان سے فراڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

اے ایس پی سی آئی اے میاں شفقت کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی، ملزم نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید