وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی آے کی جانب سے دہشت گردوں کی 6 جائیدادیں 46 لاکھ روپے میں نیلام کردی گئیں۔
ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی 6 جائیدادوں کو 46 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں دہشت گردوں کی 48 جائیدادیں اور 3 کروڑ روپے قبضے میں لیے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ونگ نے جاسوسی کے الزامات پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔