• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو نظر انداز کیا گیا، بجٹ مسترد کرتے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا ہے، مسترد کرتے ہیں، پچھلے سال کراچی کے لئے 19 منصوبے رکھے گئے جس میں 12 پر ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی ایسے بجٹ کو مسترد کرتی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی، جمال صدیقی، راجہ اظہر، شہزاد قریشی، پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ، فراز لاکھانی موجود تھے، خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے نظام کے حوالے سے کچھ نہیں ہے، اربوں روپے بنانے کیلئے ٹینکر مافیا کیخلاف وزیر اعلیٰ نے کوئی بات نہیں کی ،صوبے میں ایمبولینس کا فقدان ہے،،کتوں کے کاٹے کی ویکسین کیلئے کوئی کام شروع نہیں کیا، شہر کا لاکھوں گیلن پانی سمندر میں ضایع ہوتا ہے۔

تازہ ترین