• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمائے کے انخلا سے مندی، 323 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی،اور سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای100انڈیکس میں 323 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، 68.52 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت بھی 38 ارب 76 کروڑ 50لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم 19.29 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں آئی ایم ایف مذاکرات میں تعطل اور دیگر منفی خبروں کی وجہ سے مالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں نے خریداری سے زیادہ فروخت پر توجہ مرکوز رکھی جس سے دن بھر مندی کے بادل چھائے رہے اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 323.27 پوائنٹس کی کمی سے 48157.63 پوائنٹس ہو گیا ، کے ایس ای30انڈیکس بھی 126.68 پوائنٹس کی کمی سے 19421.09 پوائنٹس پر آگیا۔

تازہ ترین