• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں جھڑپ، تربت ایئرپورٹ پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، اہلکار شہید

کوئٹہ میں جھڑپ،تربت ایئرپورٹ پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک


کوئٹہ/مچ ( نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر دہشت گردی کا ایک اورمنصوبہ ناکام بنا دیا۔ مارواڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ ٗ دھماکہ خیز مواد اور دستی بم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا جبکہ آٹھ فرار ہو گئے،تربت میں ائیرپورٹ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں تربت ائیرپورٹ کی سیکورٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والا نائیک عقیل عباس شہید ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فرنٹیر کوربلوچستان (ساوتھ) کا سرچ آپریشن جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں سیکورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کا منصوبہ بنایا ہے اس مقصد کیلئے بڑی تعدادکالعدم تنظیم کے دہشت گرد بولان کے علاقے مارواڑ موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے مارواڑ میں علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ دہشت گرد پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے سی ٹی ڈی ٹیم نے کلاشنکوفیں ٗ نائن ایم ایم ٗ ٗ دھماکہ خیز مواد ٗ دستی بم ٗ ایک موٹرسائیکل او دیگر سامان قبضے میں لے لیا ۔

تازہ ترین