• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کنٹریکٹ افسران کو بغیر امتحان مستقل کرنے پر نوٹسز جاری

سپریم کورٹ، کنٹریکٹ افسران کو بغیر امتحان مستقل کرنے پر نوٹسز جاری 


کراچی(صباح نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گریڈ 16سے اوپر کے کنٹریکٹ افسران کو بغیر پبلک سروس کمیشن کے مستقل کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ کیا حکومت افسران کی تقریری/ مستقلی کے لئے دو الگ طریقے اپنا رہی ہے؟۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس طرح تو کل کسی کو بھی افسر بنا دیا جائے گا، بغیر کمیشن پاس افسران کو کیسے مستقل کیا جا سکتا ہے؟ حکومت کیسے قانون کو بائی پاس کرکے یہ اقدام کر سکتی ہے؟ یہ پبلک سروس کمیشن پاس افسران کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا۔

تازہ ترین