• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹیج میں کوئی وزیر ہلڑ بازی کرتا نظر نہیں آیا‘ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (ایجنسیاں)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے‘ جو لوگ مجھے فوٹیج میں نظر آئے ان کے خلاف ایکشن لیا‘ مجھے کوئی وزیر فوٹیج میں ہلڑ بازی کرتا نظر نہیں آیا، میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے، کسی کو اٹھا کر پھینکنے کا اختیار نہیں‘جانبدارہوں نہ کسی سے ذاتی دشمنی ہے ‘حکومت کو زیادہ سے زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، جو کچھ ایوان میں ہوا جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔

تازہ ترین