• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فون میں جاسوسی آلات نصب کرنے پر سعودی عورت نے شوہر سے خلع مانگ لی

ابوظہبی ( جنگ نیوز )سعودی عرب میں شوہر کی جانب سے اسماٹ فون میں جاسوسی آلات نصب کر نے پر بیوی نے شوہر سے خلع کے لئے درخواست دائر کردی ۔مقامی میڈیا کے مطابق شوہر اپنی بیوی کی ٹیلی فونک گفتگو کو خفیہ طور پر مانیٹر کرنا چاہتا تھا ، جس کے نتیجے میں بیوی کے اپنی سہیلی کے ساتھ تعلقات بگڑ گئے ۔وکیل عبدالرحمان الحربی کے مطابق مذکورہ عورت کے شوہر مبینہ جرم پر قابل مواخذہ ہے اور اسے سائبر کرائم سے متعلق قوانین کے تحت سزا ہو سکتی ہے ۔ جرم ثابت ہو نے کی صورت میں شوہر کو ایک سال قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد ہو سکتا ہے ۔

تازہ ترین