• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں پاک فوج سے آپریشن کرایا جائے، تیغو خان تیغانی

سکھر(بیورورپورٹ ) ڈاکوئوں کی سرپرستی کے الزام میں گرفتار تیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان تیغانی نے کہا ہے کہ میں نے کچے کے علاقوں میں ہمیشہ فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے آج بھی کہتا کہ فوجی آپریشن ہونا چاہیے، کچھ سیاست دان نہیں چاہتے کہ فوجی آپریشن ہو کیونکہ انہیں اپنا ڈر ہے کہ راز نہ کھل جائیں، لیکن میں کہتا ہوں کہ کچے میں فوج کے ذریعے آپریشن کرایا جائے، ہمیشہ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کی کامیاب کرایا، پیپلزپارٹی کی قیادت اور حکومت نہیں چاہتی کہ سرداروں کو تکلیف آئے یہ صرف کندھ کوٹ کی دو سیاسی شخصیات ہیں جو کروا رہی ہیں، شکارپور پولیس نے جو دو ڈاکو مارے ہیں اچھی بات ہے میں خود ڈاکوئوں کے خلاف ہوں۔ وہ شکارپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سردار تیغو خان تیغانی نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لئے صلح کراتے ہیں خیر کراتے ہم اگر نہ چاہیں تو صلح کیوں کرائیں لیکن ہم امن چاہتے ہیں خیر اور صلح کے بعد امن و امان بحال رکھنا اور جو خلاف ورزی کرے ان کے خلاف ایکشن لینا حکومت کا کام ہے حکومت کاروائی نہیں کرتی اور قبائلی تنازعات بار بار ہوتے ہیں کوئی اگر بات نہ مانے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے حکومت کاروائی نہیں کرتی پھر قبائل میں جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں اگر سختی سے عمل کرایا جائے تو قبائلی جھگڑوں کو روکا جاسکتا ہے ہماری ایک بار پھر کوشش ہوگی قبائل جھگڑے اور مسلئے حل کرائیں فلحال اس مسلئے سے فارغ ہوجائیں میرے کیس میں تفتیش چل رہی ہے مزید پولیس کو پتہ ہوگا مجھے جن ملزمان کے ساتھ شامل کیا ہے، مجھے پتہ ہی نہیں وہ کون ہیں، انہوں نے کیا کہ میں آزاد ہوں میں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کی ہے انہیں کامیاب کرایا ہے حکومت پیپلزپارٹی کی ہے پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ سرداروں کو تکلیف پہنچے یہ صرف کندھ کوٹ کے دو پیپلزپارٹی کے سیاست دان ہیں جو نہیں چاہتے کہ میں آگے آوں عوام میرے ساتھ ہیں ان کی محبت میرے ساتھ ہے اس کا ان سیاسی شخصیات کو خوف ہے کہ شائید سردار صاحب آگے چل کر ہماری سیاست میں مشکلات پیدا نہ کردے، یہ جو کچھ ہوا ہے ان دو کی انا کے باعث ہوا ہے میں انشاءاللہ ان کے ساتھ مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ابتک ایک سو سے زائد ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد پولیس کے سامنے پیش کرا چکا ہوں جن میں سنگین جرائم میں مطلوب بچلو تعینانی، گولا تیغانی اور دو مرتبہ بیلو تیغانی کو پیش کرایا ہے لاڈو تیغانی پیش کرایا متعدد سبزوئی برادری کے پیش کرائے ہیں ظاہری بات ہے کہ پولیس کیس کمزور بناتی ہے وہ عدالتوں سے آزاد ہوجاتے ہیں مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے، میں نے کچے کے علاقوں میں ہمیشہ فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے فوجی آپریشن ہونا چاہیے، پولیس نے جو دو ڈاکو مارے ہیں اچھی بات ہے میں خود ڈاکووں کے خلاف ہوں۔

تازہ ترین