• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اسلام آباد پولیس کے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا، آئی جی اسلام آبا د قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عمر خان نے کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں تمام ڈویژن کے افسروں و جوانوں کی کورونا ویکسینیشن کروائی جارہی ہے،آئی جی نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے اسلام آباد پولیس کے تمام ملا زمین کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا،تاکہ اسلام آباد پولیس کے افسروں و جوانوں کو کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید