• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرآصف محمود کیلیے تعریفی سرٹیفکیٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) کورونا وباء کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف محمود کو تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ ڈاکٹر آصف نے کورونا وباء کے دوران کردار ادا کیا اور سمارٹ سیمپلنگ سے لیکر کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام اور ویکسین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے انتھک محنت کی ہے۔
تازہ ترین