• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ووٹنگ پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے، فیصل جاوید

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔

جیو نیوز کے پروگران جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی اسمبلی میں پہلی تقریر پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جب پاناما پر جھوٹی تقریر کررہے تھے ہم نے خاموشی سے سنا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بزنس ایڈوائزری میں طے ہو وہی اسمبلی میں ہونا چاہیے، مگر اپوزیشن بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کہتی کچھ اوراسمبلی میں کرتی کچھ اور ہے۔

تازہ ترین