برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کی تعریف کردی۔
گزشتہ ماہ کرسچین ٹرنر کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر صفائی کے ناقص انتظام پر سوال اٹھایا تھا۔
اب ایک ماہ بعد وہاں صاف ستھری جگہ دیکھ کر ڈی سی اسلام آباد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
انہوں نے لکھا کہ ایک ماہ میں ہی بڑی تبدیلی آگئی، شاباش ڈی سی اسلام آباد۔
برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ’ہمارا کچرا ہماری ذمہ داری۔‘
گزشتہ ماہ کرسچین ٹرنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر چہل قدمی کے بعد ایک ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ہاتھوں میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک سے بھرے دو بڑے بیگ اٹھائے کھڑے ہیں، یہ کوڑا دراصل انہوں نے صبح کی چہل قدی کے دوران جمع کیا تھا۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘
کرسچن ٹرنر کی جانب سے مارگلہ ہلز پر کوڑ اکرکٹ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے کا نوٹس،صفائی شروع کردی گئی تھی ۔