• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کی سرمایہ کاری 11ماہ میں 2ہزار 685 ارب روپے رہی

رواں مالی سال گیارہ مہینوں میں بینکوں نے 2ہزار 474 ارب ڈپازٹس لے کر 454 ارب روپے قرض دیا،بینکوں کی سرمایہ کاری 2ہزار 685 ارب روپے رہی۔

اسٹیٹ بینک کے رواں سال مئی میں بینکوں کے ڈپازٹس 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مئی 2021ء کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا اسٹاک 17 ہزار 955 ارب روپے ہوگیا ہے، مئی 2020 ء کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس 2ہزار 474 ارب روپے بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بینکوں نے 145 ارب اور ایک سال کے دوران 454 ارب روپے قرض دیا ہے، مئی کے اختتام پر بینکوں کے قرضوں کا اسٹاک 8ہزار 811 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق ملکی بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال کے دوران 2 ہزار 685 ارب روپے بڑھی ہے، مئی 2021 ءمیں بینکوں نے 649 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مئی 2021 ء کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک 13 ہزار 67 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین