• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننکانہ صاحب: مغوی بچی کی لاش برآمد، جسم پر تشدد کے نشانات


ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں سے اغوا کی گئی 7 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ غلام فاطمہ گزشتہ روز شام کے وقت بکریاں چھوڑنے بھائی کے پاس کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی، صبح اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔

غلام فاطمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم مختلف نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس حکام کوحکم دیا کہ 7 سالہ بچی کی موت کے ذمہ دار ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین