وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی ہم منصب کو شرٹ کا تحفہ بھی پیش کیا جس پر تحریر تھا ’’اے ارض فلسطین میں بھی حاضر ہوں‘‘۔