• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو (اے ایف پی /جنگ نیوز )روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی خواہش سے مشروط کردیا۔اے ایف پی کے مطابق ولادمیر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن سے 16 جون کو ہونے والی ملاقات کے بعد ملکی ٹی وی پر خطاب کے دوران امریکی حکومت سے مذاکرات کو جاری رکھنے سے متعلق بات کی۔ولادمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر امریکا تیار ہے تو روس بھی ان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مزید مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔روسی صدر کا یہ بیان ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے 16 جون کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین